رسائی کے لنکس

کیا آپ سرطان کے حوالے سے کسی غلط فہمی کا شکار ہیں؟


ریاست میری لینڈ کے میڈ سٹار مونٹگمری اسپتال کی میڈیکل آنکالوجسٹ ڈاکٹر اسماء دلاوری کہتی ہیں کہ کینسر کے علاج پر نئی ریسرچ اور نئی دوائیں تیار کرنے کی باتیں حوصلہ افزا ہیں

سرطان ایک ایسا مرض ہے جسے عموماً موت کی سزا سمجھا جاتا ہے۔ کیا کینسر کی تشخیص کا مطلب یہی ہے کہ مریض کو سزائے موت سنا دی گئی؟ کیا اس کا تعلق بد قسمتی سے ہوتا ہے؟ کیا کینسر کا تعلق زیادہ چینی کھانے سے ہوتا ہے؟ کیا کیمیائی طور پر پروسیس کی گئی خوراک کھانے سے سرطان ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے؟

​کیا اس انسان کے سرطان میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جس کے خاندان میں کسی ایک یا چند لوگوں کو یہ مرض لاحق ہو؟ اگر آپ کے خاندان میں کسی کو یہ بیماری نہیں ہے تو کیا آپ کو بے فکر ہوجانا چاہئے کہ آپ کو یہ بیماری نہیں لگ سکتی؟ کیا کینسر کوئی چھوت کی بیماری ہے؟ کیا اس کا تعلق موبائل فون کے استعمال سے ہوتا ہے؟ کیا مرض کا کوئی ’ہربل طریقہٴ علاج‘ بھی ہوتا ہے؟ کیا ہئیر ڈریسرز یا کیمسٹ زیادہ آسانی سے کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں؟

کیا مثبت طرز فکر بھی اس مرض سے صحت یاب ہونے میں کوئی کردار ادا کرتا ہے؟ امریکہ میں ان دنوں کینسر کے علاج کے حوالے سے نئی ریسرچ اور نئی دوائیں تیار کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔

ریاست میری لینڈ کے میڈ سٹار مونٹگمری میڈیکل سینٹر کے ’کینسر ریسرچ ڈیپارٹمنٹ‘ میں ڈاکٹر اسما دلاوری سے ایسے ہی کچھ سوالات کے جواب حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔ آپ بھی دیکھئے اس وڈیو رپورٹ میں:

کیا کینسر کا تعلق بد قسمتی سے ہے؟ Common Myths about Cancer
please wait

No media source currently available

0:00 0:04:14 0:00

XS
SM
MD
LG