رسائی کے لنکس

کامن ویلتھ کھیل: ہاکی میں گولڈ میڈل جیتنے کا بھارت کا خواب پاش پاش


انیسویں کامن ویلتھ کھیل جمعرات کے دِن نئی دہلی میں اختتام کو پہنچے
انیسویں کامن ویلتھ کھیل جمعرات کے دِن نئی دہلی میں اختتام کو پہنچے

بی الآخر بھارت اِن کھیلوں کے انعقاد میں کامیاب ہوگیا اور کھیلوں کا مجموعی امیج مثبت رہا: مائیک فینل

نئی دہلی میں منعقد ہونےوالےکامن ویلتھ کھیلوں پرپردہ گِرگیا ہے۔ کھیل کےآخری دِن یعنی جمعرات کے روزمرد ہاکی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے کا بھارت کا خواب عالمی چمپین آسٹریلیا نے پاش پاش کردیا۔

اِس یکطرفہ مقابلےمیں بھارتی کھلاڑی آسٹریلیائی کھلاڑیوں کے آگے طفلِ مکتب نظر آئے اورآسٹریلیا نےآٹھ صفرسےشاندار فتح حاصل کرکے یہ ثابت کردیا کہ واقعی وہی عالمی چمپین ہے۔

ویسے کامن ویلتھ کھیلوں کی تاریخ میں مرد ہاکی مقابلے میں پہلی بار بھارت کو میڈل حاصل ہوا ہے۔ اُسے چاندی کا

میڈلا ملا ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے چار چار گول دونوں ہاف میں کیے گئے اور بھارتی دفاع پوری طرح منتشر رہا۔

اگرچہ بھارتی کھلاڑی دباؤ بڑھانے میں کامیاب رہے مگر وہ کوئی بھی گول نہیں کر سکے۔

سابق ہاکی کھلاڑی جن بیر سنگھ نے اِس کھیل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ، ‘جب آپ ٹیم پر پریشر بڑھا رہے ہیں اور آپ گول میں کررہے ہیں تو دوسری ٹیم کا مینوور بڑھتا ہے اور ایسا ہی آسٹریلیا جیسے ٹیم ہے جو ایک پَل کے لیے بھی آپ کو موقعہ نہیں دیتی ہے کہ اپنا حملہ بڑھا دیں۔ وہ فوری طور پر اُسے ناکام کردیتے ہیں۔’

بھارتی وزیرِ اعظم من موہن سنگھ اور کئی وزراء نے اِس کھیل سے لطف اُٹھایا۔

آسٹریلیا کی خواتین ہاکی ٹیم بھی پیچھے نہیں رہی۔ اُس نے نیوزی لینڈ کو ٹائی بریکر میں چھ چار سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ ہاکی میں شرمناک شکست نے جہاں بھارتی شائقین کو مایوس کیا وہیں شٹل گرل سائینہ نہوال نے فائنل مقابلے میں ملائیشیا کی مے چوانگ کو دوسرے اور تیسرے دور میں شکست دے کر سونے کے تمغوں کی فہرست میں بھارت کو پھر دوسرے مقام پر لاکھڑا کیا۔

سائینہ، کامن ویلتھ کھیلوں میں سونا جیتنے والی پہلی بھارتی بیڈمنٹن خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ مرد بیڈمنٹن مقابلےمیں ملائیشیا ہی کے لِی چنگ وی نے انگلینڈ کے راجیو اوبس کو شکست دے کر نہ صرف گولڈ میڈل حاصل کیا بلکہ اپنا خطاب بھی بچا لیا۔

بیڈمنٹن کے خواتین کے ڈبلز مقابلے میں بھارت کی جوالا اور اشونی نے سنگاپور کے کھلاڑیوں کو ہرا کر بھارت کو 37واں گولڈ میڈل دلایا۔

انیسویں کامن ویلتھ کھیلوں میں کئی ریکارڈ ٹوٹے اور کئی بنے ہیں۔ اعدادو شمار کے مطابق 75سے زائد نئے ریکارڈوں کی تاریخ رقم کی گئی ہے۔

ابتدا میں کھیلوں کی تیاری کے سلسلے میں منفی رپورٹنگ سے بھارت کی بدنامی کے بعد بی الآخر گیمز فیڈریشن کے چیرمین مائیک فنیل مطمئن ہوکر لوٹ رہے ہیں۔ اُنھوں نے جمعرات کے روز اپنی آخری پریس کانفرنس میں کہا کہ بی الآخر بھارت ان کھیلوں کے انعقاد میں کامیاب ہوگیا اور کھیلوں کا مجموعی امیج مثبت رہا۔

سائینہ نہوال کی جیت سے بھارت کے سونے کے تمغوں کی تعداد 38ہوگئی اور وہ دوسرے نمبر پر آگیا۔ انگلینڈ کے پاس 37سونے کے تمغے ہیں اور آسٹریلیا نمبر ایک پر ہے جس نے 74تمغے جیتے ہیں۔ اِس طرح، آسٹریلیا کو کُل 170، بھارت کو 101اور انگلینڈ کو 142تمغے ملے ہیں۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG