رسائی کے لنکس

کامن ویلتھ ہاکی: پاکستان نے ملائیشیا کو 1-4 سے ہرادیا


کامن ویلتھ ہاکی: پاکستان نے ملائیشیا کو 1-4 سے ہرادیا

کامن ویلتھ ہاکی: پاکستان نے ملائیشیا کو 1-4 سے ہرادیا

پاکستان نے نئی دہلی میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں ملائیشیا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی ہے۔

بدھ کو نئی دہلی کے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ہونے والے پول اے کے میچ کے 17 ویں منٹ میں پاکستانی کھلاڑی محمد عمران نے پینلٹی کارنر پر گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی جسے کچھ ہی دیر بعد ملائیشیا کے امین محمد رحیم نے گول کرکے برابر کردیا۔

دوسرے ہاف کے تیسرے منٹ میں شکیل عباسی نے گول کرکے پاکستان کو میچ میں 1-2 کی برتری دلادی جسے کچھ دیر بعد سینٹر فارورڈ ریحان بٹ نےشکیل عباسی ہی کے ایک پاس پر گول کرکے مزید مستحکم کردیا۔ پاکستان کی طرف سے چوتھا اور آخری گول 65 ویں منٹ میں اسٹرائیکر محمد وقاص نے اسکور کیا۔

2006 کے کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں دوسرے نمبر پر آکر سلور میڈل حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم اپنا اگلا میچ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سے ہفتے کو کھیلے گی۔

XS
SM
MD
LG