رسائی کے لنکس

کامن ویلتھ کھیل: دوسری پوزیشن کےلیے بھارت اور انگلینڈ میں زبردست مقابلہ آرائی


کامن ویلتھ کھیل: دوسری پوزیشن کےلیے بھارت اور انگلینڈ میں زبردست مقابلہ آرائی
کامن ویلتھ کھیل: دوسری پوزیشن کےلیے بھارت اور انگلینڈ میں زبردست مقابلہ آرائی

یوں تو ریکارڈ کے مطابق، کامن ویلتھ کھیلوں کے کُل نو لاکھ ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جب کہ آرگینائزنگ کمیٹی کو 32کروڑ روپے حاصل ہوئے ہیں، لیکن حیرت انگیز طور پر کھیل کے میدان اور اسٹیڈیم اب بھی سُونے نظر آرہے ہیں

ایک خاتون دلال کو‘ کامن ویلتھ ولیج’ کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے

جو شائقین ٹکٹ خریدنا چاہتے ہیں اُن کو ٹکٹ کھڑکیاں بند ملتی ہیں یا پھر سکیورٹی کے نقطہٴ نظر سے وہ وہاں تک پہونچ نہیں پاتے

ہفتے کے دِن یعنی کامن ویلتھ کھیلوں کے چھٹے روز، بھارت اور انگلینڈ کے مابین دوسرے مقام کے لیے زبردست مقابلہ جاری ہے۔

حالانکہ، انگلینڈ اب تک 87میڈل لے کر بھارت سے کہیں آگے ہے لیکن دونوں کے سونے کے تمغے برابر ہیں، یعنی دونوں نے 23-23سونے کے تمغے جیتے ہیں، جب کہ انگلینڈ کے مجموعی تمغوں کی تعداد 85اور بھارت کی 54ہے۔

آسٹریلیا باقی تمام ملکوں سے کہیں آگے نکل گیا ہے۔ اُس نے سونے کے 50تمغوں کے ساتھ 108میڈل حاصل کیے ہیں۔

یوں تو ریکارڈ کے مطابق، کامن ویلتھ کھیلوں کے کُل نو لاکھ ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جب کہ آرگینائزنگ کمیٹی کو 32کروڑ روپے حاصل ہوئے ہیں، لیکن حیرت انگیز طور پر کھیل کے میدان اور اسٹیڈیم اب بھی سُونے نظر آرہے ہیں۔

بعض مقابلے تو شائقین کے بغیر ہو رہے ہیں۔ جو شائقین ٹکٹ خریدنا چاہتے ہیں اُن کو ٹکٹ کھڑکیاں بند ملتی ہیں یا پھر سکیورٹی کے نقطہٴ نظر سے وہ وہاں تک پہونچ نہیں پاتے۔اِس صورتِ حال پر گیمز فیڈریشن کے صدر مائیک فینل بہت ناخوش ہیں اور اُنھوں نے اِس کی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔

اِسی دوران، ایک خاتون دلال کو ‘کامن ویلتھ ولیج’ کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ بہت سے اعزازی ٹکٹ اِدھر اُدھر پھینک دیے گئے ہیں، یہاں تک کہ ایک رپورٹ کے مطابق ایک کباڑی کی دوکان پر بڑی تعداد میں ٹکٹ پائے گئے ہیں، جب کہ آرگینائزنگ کمیٹی کے دفتر کے باہر اعزازی ٹکٹوں کو فروخت کرنے والے دلال بھی دیکھے جاسکتے ہیں جنھوں نے رازدارانہ انداز میں بعض میڈیا نمائندوں کو بتایا ہے کہ کمیٹی کے ذمےد اروں کو بھی اِس میں سے حصہ دیا جاتا ہے۔

چھٹے روز، مرد ہاکی مقابلے میں عالمی چمپین آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک صفر سے شکست دےکر سیمی فائنل میں اپنی جگہ متعین کرلی ہے۔پاکستان کی طرف سے کپتان ذیشان اشرف اور عمران شاہ نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ، لیکن دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی، اور اِس طرح آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا دیا۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG