رسائی کے لنکس

کامن ویلتھ کھیلوں کی انتظامیہ کمیٹی کے سربراہ برطرف


بھارت میں پچھلے سال اکتوبر میں ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں کی کمیٹی کے سربراہ سریش کلماتی کو بدعنوانی کے الزام میں انکے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔
بھارت میں پچھلے سال اکتوبر میں ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں کی کمیٹی کے سربراہ سریش کلماتی کو بدعنوانی کے الزام میں انکے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔

گذشتہ سال نئی دہلی میں ہونے والے کامن ویلتھ کھیلوں کے انعقاد میں مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر جو مالی بدعنوانیاں ہوئی تھیں اُن کی پاداش میں انتظامیہ کمیٹی کے چیرمین سریش کلماتی کو بھی با الآخر اُن کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔

اُنھیں حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنا چارج کامن ویلتھ کھیلوں کے افسرِ اعلیٰ جرنیل سنگھ کو فوری طور پر سونپ دیں۔کلماتی کےجنرل سکریٹری للت بھنوٹ کو بھی برطرف کردیا گیا ہے۔

اِس کا اعلان کھیلوں کے نئے وزیر، اجے ماکن نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

اُن کے بقول، ہم نے اٹارنی جنرل سے یہ مشورہ طلب کیا تھا کہ کیا سریش کلماتی کو ہٹایا جاسکتا ہے۔ اُنھوں نے متعدد فائلوں کے مطالعے کے بعد ہمیں یہ مشورہ دیا کہ ہم کلماتی کو برطرف کرسکتے ہیں۔ اِس مشورے پر عمل کرتے ہوئے اُنھیں فوری طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ یہ قدم اِس لیے اُٹھایا گیا ہے کہ اِس سلسلے میں جاری مرکزی تفتیشی ادارے کی جانچ متاثر نہ ہو۔ إِس سے قبل، سریش کلماتی نے کہا تھا کہ وہ تحقیقات میں پورا تعاون دیں گے۔مرکزی تفتیشی ادارہ اُن سے تفصیلی پونچھ گچھ کر چکا ہے۔ اِس بارے میں ایف آئی آر بھی درج کرائی جاچکی ہےاور نئے افسروں کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔

  • 16x9 Image

    یوسف جمیل

    یوسف جمیل 2002 میں وائس آف امریکہ سے وابستہ ہونے سے قبل بھارت میں بی بی سی اور کئی دوسرے بین الاقوامی میڈیا اداروں کے نامہ نگار کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔ انہیں ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں اب تک تقریباً 20 مقامی، قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے جن میں کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی طرف سے 1996 میں دیا گیا انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ بھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG