رسائی کے لنکس

کامن ویلتھ گیمز: میڈلز ٹیبل پر آسٹریلیا کی برتری برقرار


کامن ویلتھ گیمز: میڈلز ٹیبل پر آسٹریلیا کی برتری برقرار
کامن ویلتھ گیمز: میڈلز ٹیبل پر آسٹریلیا کی برتری برقرار

نئی دہلی میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے دوسرے روز آسٹریلیا نے مزید چار سونے کے تمغے جیت کر آٹھ گولڈ میڈلز کے ساتھ اپنی برتری برقرار رکھی۔

منگل کے روز آسٹریلیا کی سائیکلنگ ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین عالمی ریکارڈز قائم کرکے سونے کے تین تمغوں کی حقدار ٹہری۔ آسٹریلیا کی اینا میئرز 500 میٹر ، اسکاٹ سندرلینڈ 1000 میٹر اور جیک بابرج 4000 میٹر کے انفرادی سائکلنگ کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرکے سونے کے تمغوں کے حقدار ٹہرے۔

آسٹریلیا کیلیے سونے کا چوتھا تمغہ خواتین کی 50 میٹر بریسٹروک سوئمنگ کے مقابلے میں لیسٹن پکٹ نے حاصل کیا۔

پیراکی کے دیگر مقابلوں میں انگلینڈ کی فران ہلسل نے خواتین کے 50 میٹر بٹر فلائی، لیام ٹینکوک نے مردوں کے 50 میٹر بیک اسٹروک اور اسکاٹ لینڈ کے روبی رینوک نے 200 میٹر فری اسٹائل میں سونے کے تمغے حاصل کیے۔

منگل کے روز مردوں کے 10 میٹر ایئر رائفل پیئرز کے مقابلے میں ابھی ناو بندرا اورگاگن نارنگ نے کامیابی حاصل کرکے میزبان بھارت کیلیے سونے کا پہلا تمغہ حاصل کیا۔ بھارت کیلیے سونے کا دوسرا تمغہ خواتین کے 25 میٹر پسٹل پیئر کے مقابلے میں انیسہ سید اور راہی سرنوبات نے حاصل کیا۔

دوسرے دن کے اختتام پر کامن ویلتھ گیمز 2010 کے میڈل چارٹس پر آسٹریلیا 8 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔ جبکہ انگلینڈ، بھارت، ملائیشیا اور سنگاپور سونے کے دو، دو تمغوں کے ساتھ مقابلے میں شریک ہیں۔

XS
SM
MD
LG