رسائی کے لنکس

کامن ویلتھ گیمز: نائیجرین ایتھلیٹ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل


کامن ویلتھ گیمز: نائیجرین ایتھلیٹ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل
کامن ویلتھ گیمز: نائیجرین ایتھلیٹ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل

نئی دہلی میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں خواتین کی 100 میٹر ریس کی فاتح نائیجرین ایتھلیٹ کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل کردیا گیا ہے۔

کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کے سربراہ مائیک فینل کی جانب سے پیر کے روز جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق افریقی ملک نائجیریا سے تعلق رکھنے والی خواتین کے 100میٹر ایونٹ کی گولڈ میڈلسٹ اوسائی می اولوڈامولا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے۔ خاتون ایتھلیٹ کے ڈوپ ٹیسٹ میں "میتھائل ہیگزا نیمائن" نامی ممنوعہ اجزاء پائے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق فیڈریشن کی جانب سے خاتون ایتھلیٹ سے "بی سیمپل " ٹیسٹ دینے کی درخواست کی گئی ہے جس کا نتیجہ آئندہ 48 گھنٹوں میں متوقع ہے۔

گیمز فیڈریشن کے متعلقہ حکام نے پیر کی صبح ہونے والے ایک اجلاس میں اولوڈامولا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم 24 سالہ نائیجیرین ایتھلیٹ "بی سیمپل " ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک گولڈ میڈل اپنے پاس رکھنے کی مجاز ہیں۔

گزشتہ جمعرات کو ہونے والی خواتین کی 100 میٹر ایونٹ میں پہلے نمبر پر آنے والی آسٹریلیا کی سیلی پیئرسن کے ریس کا غلط آغاز کرنے پر نااہلی کے بعد اولوڈامولا کو سونے کے تمغے کا حقدار قرار دیا گیا تھا ۔ اگر نائیجیرین ایتھلیٹ کا "بی سیمپل " ٹیسٹ بھی مثبت آیا تو سونے کا تمغہ ان سے لے کر ریس میں تیسرے نمبر پر آنے والی "سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈائنس" کی نتاشا میئرز کو دے دیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG