رسائی کے لنکس

کانگو: ہوائی اڈے کو باغیوں سے چھڑالیاگیا


کانگو: ہوائی اڈے کو باغیوں سے چھڑالیاگیا
کانگو: ہوائی اڈے کو باغیوں سے چھڑالیاگیا

شمال مغربی جمہوریہ کانگو کی سرکاری فورسز نے ملک کے ایک ہوائی اڈے پر اتوار کے روز ایک باغی گروپ کے قبضے کے بعد اب اس کا کنٹرول واپس لے لیا ہے ۔

اقوام متحدہ کے زیر انتطام ریڈیو اوکاپی نے خبر دی ہے کہ کانگو کے فوجیوں نے ،جنہیں اقوام متحدہ کے امن کاروں کی مدد حاصل تھی ، بھاری لڑائی کے بعد ہوائی اڈے کا کنٹرول دوبارہ سنبھا ل لیاہے۔

اتوار کے روز اینیلا قبیلے کے لگ بھگ تیس جنگجوؤں نے کانگو کے صوبے اکیوٹیور کے دار الحکومت ، مبانداکا میں فوجیوں اور امن کاروں پر حملہ کیا ۔

کانگو میں اقوام متحدہ مشن کے ایک ترجمان مدنودجے مونوبائی نےکہا کہ باغی ہوائی اڈے سے فرار ہونے سے پہلے کشتیوں کے ذریعے دریائے کانگو پہنچے تھے اور انہوں نے سب سے پہلے گورنر کی رہائش گاہ پر حملہ کیا تھا ۔

ترجمان نے کہا ہے کہ لڑائی کے دوران گھانا سے تعلق رکھنے والا اقوام متحدہ کا ایک امن کار ایک گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا ۔

کانگو کی فوج نے اینیلے اور مونزایا قبائل کے درمیان تصادم کو روکنے کے لیے گزشتہ سال کے آخر میں ایکوایٹیور کے لئے فوجی کمک بھیجی تھی۔

یہ قبائل ڈونگو کے علاقے میں کاشت کاری اور ماہی گیری کے حقوق پر لڑ رہے تھے۔

امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ اس لڑائی میں ایک سوسے زیادہ افراد ہلاک اور تقریباً دولاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔بہت سے لوگ سرحد پار کرکے قریبی ملک جمہوریہ کانگو میں پناہ لینے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG