رسائی کے لنکس

پولیو: کانگو میں ہنگامی حالت کا نفاذ


پولیو: کانگو میں ہنگامی حالت کا نفاذ
پولیو: کانگو میں ہنگامی حالت کا نفاذ

جمہوریہ کانگو میں پولیو کے باعث تقریباً ایک سو افراد کی ہلاکت کے بعد ملک میں اس بیماری سے متعلق ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ زیادہ تر اموات ساحلی شہر پوائنٹ نوئیرPointe Noireمیں ہوئی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ سینکڑوں افراد پولیو کی وجہ سے اپاہج ہوکر ہسپتالوں میں ہیں۔ادارے کا کہنا ہے کہ گوکہ پولیو وائرس کا زیادہ تر شکار بچے ہوتے ہیں لیکن کانگو میں اس سے متاثرہونے والوں کی کم سے کم عمرپندرہ سال ہے۔

عالمی ادارہ صحت،یونیسیف اور امراض پر قابو پانے کے لیے امریکی ادارہ کانگو اور انگولا کی حکومتوں کے ساتھ مل کر ویکسینیشن کی مہم پر کام کررہے ہیں جوابتدائی طور پر پوائنٹ نوئیر اور انگولاسے ملحقہ علاقوں میں شروع کی جائے گی۔

پوائنٹ نوئیر میں پولیو ویکسینیشن مہم کا آغاز جمعرات سے ہورہا ہے جب کہ کانگو میں قومی سطح پر یہ مہم 18نومبر سے شروع ہوگی۔

برازاویل میں امریکی سفارتخانے نے امریکی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کانگو کا سفر کرنے سے پہلے پولیو سے بچاؤ کے اضافی ٹیکے لگوانے کو یقینی بنائیں۔

XS
SM
MD
LG