رسائی کے لنکس

کانگو میں تیل بردار ٹینکرالٹنے سے دو سوسے زائد ہلاک


افریقی ملک کانگو میں تیل بردار ٹینکر الٹنے سے لگنے والی آگ کے باعث 200سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جمعے کو رات گئے علاقائی دارلحکومت باکوو سے 100کلومیٹر دور سانگی گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب پڑوسی ملک تنزانیہ سے تیل لے کر آنے والا ٹینکر تیزرفتاری کے باعث الٹ گیا۔

بعض اطلاعات کے مطابق مقامی لوگ ٹینکر الٹنے سے رسنے والا تیل مبینہ طور پر چرانے کے لیے جمع ہوئے تو اس میں اچانک دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی۔

عالمی امدادی ادارے ریڈ کراس کے ایک عہدیدار نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی کارکن وہاں سے لاشیں اکٹھی کرنے اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

علاقے میں موجود اقوام متحدہ کے امن مشن کے چند فوجیوں کی اس واقعے میں ہلاکت کے بارے میں بھی متضاد اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG