رسائی کے لنکس

کانگو میں امن کے لیے معاہدے پر دستخط


معاہدے کے نتیجے میں معدنیات سے مالا مال ملک کانگو میں ایک علاقائی فورس کی تشکیل دی جا سکے گی۔

افریقی خطے کے رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے تعاون سے تیار کردہ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد جمہوریہ کانگو میں دو دہائیوں سے جاری تنازع کو ختم کرنا ہے۔

دستخط کی یہ تقریب ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا میں اتوار کو منعقد ہوئی جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی شرکت کی۔

سیکرٹری جنرل نے اس موقع پر کہا کہ یہ معاہدہ دیر پا استحکام کی کاوشوں کے سلسلے کی شروعات ہے۔

اس معاہدے کے نتیجے میں معدنیات سے مالا مال ملک کانگو میں ایک علاقائی فورس کی تشکیل دی جاسکے گی۔

افریقی رہنماؤں نے گزشتہ ماہ اس معاہدے پر دستخط کرنا تھے لیکن مشترکہ فورس کی قیادت کے معاملے پر اتفاق نہ ہونے کے سبب اسے موخر کردیا گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG