رسائی کے لنکس

مائک مولوینی نئے بجٹ ڈائریکٹر نامزد


ری پبلیکن کانگریس مین مائک مولوینی ۔ فائل فوٹو

کانگریس میں مولوینی وفاقی اخراجات میں کٹوتیوں کے پرجوش حامی ہیں۔

امریکی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلیکن کانگریس میں مائک مولوینی کو وہائٹ ہاؤس کا بجٹ ڈائر یکٹر نامزد کیا ہے جو اس جانب اشارہ ہے کہ ٹرمپ اپنے انتخابی وعدوں کے مطابق وفاقی اخراجات میں کٹوتیاں اور فوج اور قومی ڈھانچے کی تعمیر نو اور بعض مہنگے پروگرام کو تحٖفظ دینے کے لیے مزید فنڈز فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

مولوینی اخراجات میں کفائت کے حوالے سے ایک خاص سوچ رکھتے ہیں اور وہ اپنی پارٹی کے ساتھیوں پر بھی یہ دباؤ ڈالتے رہے ہیں کہ وہ وفاقی اخراجات گھٹانے کے لیے زیادہ تیزی سے کام کریں۔

ہفتے کے روز مسٹر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں اس نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم پر تقریباً 20 ٹریلین ڈالر کا قرض ہے، لیکن مائک توانائی سے بھرپور ایک لیڈر ہیں اورانہیں یہ معلوم ہے کہ قوم کے مالیاتی امور کی ذمہ داریاں کیسے نبھانی ہیں اور کیسے اپنے ملک کو خسارے سے بچانا ہے۔

بجٹ ڈائریکٹر کے طورپر مولوینی کو اپنی نامزدگی کو توثیق سینیٹ سے کروانی ہوگی جہاں انہیں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آپ کی رائے

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG