رسائی کے لنکس

مشہور کوکنگ ایکسپرٹ سارہ ریاض چل بسیں


ویب سائٹ اسکرین شاٹ
ویب سائٹ اسکرین شاٹ

سارہ کئی برس سے نجی شعبے میں چلنے والے پاکستانی کوکنگ چینل 'اے آر وائی ذوق' پر "ذوق زندگی" کے سے نام سے کوکنگ پروگرام کررہی تھیں۔

پاکستان کی مشہور کوکنگ ایکسپرٹ سارہ ریاض انتقال کرگئی ہیں۔

سارہ ریاض گزشتہ چند سالوں سے چھاتی کے سرطان میں مبتلا تھیں اور یہ کینسر ہی ان کی موت کا سبب بنا۔

وہ کئی برس سے نجی شعبے میں چلنے والے پاکستانی کوکنگ چینل 'اے آر وائی ذوق' پر "ذوق زندگی" کے سے نام سے کوکنگ پروگرام کررہی تھیں۔

سارہ اپنی صلاحیتوں اور کئی برس طویل تجربے کے باعث کوکنگ ایکسپرٹ اور ایک مشہور ٹی وی سیلیبرٹی کی حیثیت سے مشہور تھیں۔ ان کی کھانا پکانے کی ترکیبیں خواتین میں نہایت مقبول تھیں۔

انہوں نے اپنے گھر میں نوجوان لڑکیوں کیلئے ایک کوکنگ ٹریننگ اسکول بھی کھولا ہوا تھا جہاں انھوں نے متعدد لڑکیوں کو کھانا پکانے کے گر سکھائے۔
XS
SM
MD
LG