رسائی کے لنکس

’کنٹری میوزک ایوارڈز‘، مرنڈا نے میلہ لوٹ لیا


مرنڈا لیمبرٹ نے سال کی بہترین گلوکارہ، اپنے البم ’پلاٹینیم‘، بہترین سنگل اور آسٹریلیوی نژاد کنٹری اسٹار سنگرکیتھ اربن کے ساتھ گائے گئے ڈوئٹ ’وی ور از‘ پر ’میوزیکل ایونٹ آف دی ییئر‘ کے ایوارڈز جیت کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا

امریکی کنٹری سنگر، مرنڈا لیمبرٹ نے چار ٹرافیاں اپنے نام کرکے سالانہ کنٹری میوزک ایسوسی ایشن ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا۔

امریکا کی شمال مشرقی ریاست ٹینیسی کے شہر نیشویلی میں میوزک ایوارڈز کی سریلی دھنوں سے سجی خوبصورت تقریب میں مرنڈا کو 9 مختلف شعبوں میں نامزد کیا گیا تھا۔ انہیں کنٹری میوزک کے ایوارڈز حاصل کرتے ہوئے یہ مسلسل پانچواں سال ہے۔

انہوں نے سال کی بہترین گلوکارہ، اپنے البم ’پلاٹینیم‘ پر، بہترین سنگل اور آسٹریلیوی نژاد کنٹری اسٹار سنگر کیتھ اربن کے ساتھ گائے گئے ڈوئٹ ’وی ور از‘ پر ’میوزیکل ایونٹ آف دی ییئر‘ کے ایوارڈز جیت کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

مرنڈا کے شوہر سنگر بلیک شیلٹن بھی خالی ہاتھ گھر نہیں لوٹے۔ انہوں نے سال کے بہترین میل سنگر کا ایوارڈ جیتا۔

مشہور سنگر، لیوک برائن نے اپنے کیرئیر کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے، پہلی بار سال کے بہترین انٹرٹینر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

سنگر اور رائٹر، کیسی مس گریو کا گانا ’فولو یورر ایرو‘ سال کا بہترین گانا قرار پایا۔

اس گانے پر مس گریو کے ساتھ معاون مصنف برینڈی کلارک اور شین میک اینالی کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

XS
SM
MD
LG