رسائی کے لنکس

چین: کیمونسٹ پارٹی کے برطرف رکن کے معاون کی سزا برقرار


چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ وو وینکناگ کو نومبر 2014 میں لیوننگ صوبے  اور چانگ کنگ شہر میں اپنے سرکاری عہدوں کو استعال کر کے  زمین کے ایک ترقیاتی منصبوبے میں خرد برد کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

شمال مشرقی چین کی ایک اعلیٰ عدالت نے کیمونسٹ پارٹی کے پولِٹ بیورو کے ایک برطرف رکن بو ژلائی کے معاون کو ذیلی عدالت کی طرف سے دی گئی عمر قید کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ وو وینکناگ کو نومبر 2014ء میں لیوننگ صوبے اور چانگ کنگ شہر میں اپنی سرکاری عہدوں کو استعال کر کے زمین کے ایک ترقیاتی منصوبے میں خرد برد کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

پیر کو عدالت کی طرف سے جاری ہونے والی دستاویزات کے مطابق عدالت نے وو کی اپیل پر ان کو پہلے سے دی گئی سزا کو برقرار رکھا۔

وو لیوننگ صوبے اور بعد ازاں جنوب مغربی شہر چانگ کنگ کی کیمونسٹ پارٹی کے سابق سربراہ بو ژلائی کے معاون تھے۔

انہیں بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کے تحت ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا اور بعد ازاں یہ جرم ثابت ہونے کے بعد انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

کیمونسٹ پارٹی کی قیادت نے بو ژلائی کو 2012ء میں چونگ چِنگ میں جماعت کے سیکرٹری کے عہدے اور جماعت کی پالیسی ساز کمیٹی پولٹ بیورو کی رکنیت سے برطرف کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG