رسائی کے لنکس

معروف کالم نگار اردشیر کاوسجی انتقال کر گئے


kawasji
kawasji

1926 میں کراچی کے ایک پارسی گھرانے میں پیدا ہونے والے کاوسجی کا شمار پاکستان کے سینیئر کالم نگاروں میں ہوتا تھا۔

پاکستان کے معروف کالم نگار اور سماجی شخصیت اردشیر کاوسجی ہفتہ کو کراچی میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 86 برس تھی۔

انھیں رواں ماہ سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال داخل کیا گیا تھا۔

1926 میں کراچی کے ایک پارسی گھرانے میں پیدا ہونے والے کاوسجی کا شمار پاکستان کے سینیئر کالم نگاروں میں ہوتا تھا۔ علاوہ ازیں وہ اپنے آبائی کاروباری گروپ کاوسجی کے سربراہ بھی تھے۔

وہ ایک موقر پاکستانی انگریزی رونامے ’’ڈان‘‘ میں 1988 سے 2011ء تک ہفتہ وار کالم بھی لکھا کرتے تھے۔

تحریر و تصنیف کے علاوہ اردشیر کاوسجی مختلف سماجی بہبود کے کاموں میں بھی خاصے سرگرم رہے جس میں خاص طور پر طلبا کو حصول تعلیم کے ملکی و غیر ملکی سطح پر وظائف دینا بھی شامل ہے۔
XS
SM
MD
LG