رسائی کے لنکس

امریکہ: پہلا صدارتی مباحثہ 26 ستمبر کو ہوگا


گروپ کے مطابق رائے عامہ کے حالیہ جائزوں میں کلنٹن کو اوسطاً 43 فی صد اور ٹرمپ کو اوسطاً 40 اعشاریہ 4 فی صد کی عوامی حمایت حاصل ہے۔

صدارتی مباحثوں کا انتطام کرنے والی ایک غیر منافع بخش تنظیم نے کہا ہے کہ26 ستمبر کو ہونے والے اس کے پہلے مباحثے میں صرف دوبڑی سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدواروں کو ہی شرکت کی اجازت ہوگی۔

پہلا صدارتی مباحثہ ریاست نیویارک کے شمال مشرقی شہر ہیمسٹڈ کی یونیورسٹی ہافسٹرا میں ہوگا اور اسے امریکہ بھر میں نشر کیا جائے گا۔

گروپ، کمشن آن پریذیڈنٹل ڈیبیٹ یعنی CPD نے کہا ہے کہ ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار ہلری کلنٹن رائے عامہ کے ان پانچ جائزوں میں مطلوبہ کم از کم 15فی صد اوسط حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں جن کا انتخاب کمشن نے پچھلے مہینے کیا تھا۔

گروپ کے مطابق رائے عامہ کے حالیہ جائزوں میں کلنٹن کو اوسطاً 43 فی صد اور ٹرمپ کو اوسطاً 40 اعشاریہ 4 فی صد کی عوامی حمایت حاصل ہے۔

گروپ CPD نے یہ بھی کہا ہے کہ ری پبلیکن اور ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے نائب صدور یعنی انڈیانا کے گورنر مائک پنس اور ورجینیا کے گورنر ٹم کین، ریاست ورجینیا کے شہر فارم ول کی لانگ وڈ یونیورسٹی میں اکتوبر کی 4 تاریخ کو ہونے والے مباحثے میں حصہ لے سکیں گے۔

چار مباحثوں کے اس سلسلے کا تیسرا مباحثہ 9 اکتوبر کو سینٹ لوئیس اور چوتھا اور آخری 19 اکتوبر کو لاس ویگس میں ہوگا۔

XS
SM
MD
LG