رسائی کے لنکس

لیار ی میں دستی بم حملہ ،13 افراد زخمی


حملے میں 13 افراد زخمی ہوئے ۔ ان میں دو بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

کراچی ...کراچی کے علاقے لیاری میں اتوار کی شام دستی بم حملے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 2 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔

حملہ لیاری کی ’ سنگولین ‘میں ہوا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آفتاب نظامانی نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ” سنگولین وہی علاقہ ہے جہاں لیاری گینگ وار کے مبینہ سرغنہ عزیر بلوچ کاگھر ہے ، دستی حملہانہی کے گھر کے عقب میں اس وقت ہوا جب دو ملزمان ہاتھ میں کریکر لئے بیٹھے تھے کہ بم ان کے ہاتھ میں ہی پھٹ گیا جس سے ملزمان اور وہاں سے گزرنے والے افراد زخمی ہوگئے ۔“

آفتاب نظامانی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

حملے میں 13 افراد زخمی ہوئے ۔ ان میں دو بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

کراچی میں پچھلے کئی سا ل سے دستی بم معمول بنتے جارہے ہیں۔ مختلف اسکولز، کالجز ، ڈاکٹرز ، اسپتال ،پولیس موبائلز ، رینجرز اور امام بارگاہیں و مساجد پر بھی دستی بم حملے ہوچکے ہیں۔ زیادہ تر حملوں میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملوث پائے گئے ہیں۔ان میں سے بیشتر ملزمان کوسیکورٹی ادارے گرفتار بھی کرچکے ہیں۔

دستی بم حملے شہرکے درجن بھر سے زائد علاقوں میں ہوچکے ہیں تاہم لیاری میں ایسے واقعات زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں۔

پولیس کی تحقیقاتی رپورٹس میں یہ بھی کہا جاتا رہا ہے کہ اکثر بھتہ خور ملزمان بھی رقم کی وصولی یا تاجروں کو ڈرانے دھمکانے اور اپنے مطالبات پورے کرانے کے لئے دستی بم حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG