رسائی کے لنکس

گیانا: طیارے کے حادثے کی تحقیقات شروع


گیانا: طیارے کے حادثے کی تحقیقات شروع

گیانا: طیارے کے حادثے کی تحقیقات شروع

گیانا میں ہفتے کے روز اترتے وقت کریبین ایئرلائنز کے جس مسافر بردار جٹ طیارے کو حادثہ پیش آیاتھا ، اس کے بلیک باکس کے فلائٹ ریکارڈ کا واشنگٹن میں جلد ہی تجزیہ کیا جائے گا۔

امریکہ کے نیشنل ٹرانسپوٹیشن سیفٹی بورڈ یعنی این ٹی ایس بی نے بھی یہ کہاہے کہ اس نے طیارے کے حادثے کی تحقیقات میں گیانا کے حکام کی مدد کے لیے اپنی ایک گیارہ رکنی ٹیم وہاں بھیجی ہے۔ تحقیقات کی نگرانی گیانا کے شہری ہوا بازی کے حکام کررہے ہیں۔

ہفتے کے روز جب گیانا کے شیڈی جاگن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترتے ہوئے بارش کے باعث کریبین ایئرلائنز کا بوئنگ 737 طیارے پھسل کر رن وے سے اتر گیاتھا تو اس وقت طیارے پر مسافروں اور عملے سمیت 162 افراد سوار تھے۔ طیارہ خوش قسمتی سے 60 فٹ گہری ایک کھائی کے قریب پہنچ کر رک گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کچھ مسافروں کو مرہم پٹی کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

کریبین ایئر لائنز کی فلائٹ 523 نیویارک سے روانہ ہوئی تھی اور راستے میں ٹرنیڈاڈ اور ٹوباگو رکتی ہوئی گیانا کے دارالحکومت جارج ٹاؤن پہنچی تھی۔ حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکیں۔

XS
SM
MD
LG