رسائی کے لنکس

بین الاقوامی کریڈٹ کارڈ فراڈ میں 178 افراد گرفتار


بین الاقوامی کریڈٹ کارڈ فراڈ میں 178 افراد گرفتار
بین الاقوامی کریڈٹ کارڈ فراڈ میں 178 افراد گرفتار

جہاں دنیا کے بیشتر ممالک میں کریڈٹ کارڈ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے وہیں جعل ساز اس ’پلاسٹک منی‘ کی نقول تیار کرکے بھاری رقوم کا فراڈ کر رہے ہیں۔

منگل کے روز ہسپانوی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر کے 14 ممالک کی پولیس نے دو سال کی تفتیش کے دوران 178 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر جعلی کریڈٹ کارڈ بنانے اور ان کے ذریعے تقریباً دو کروڑ یوروز (لگ بھگ دو ارب دس کروڑ روپے) کا فراڈ کرنے کا الزام ہے۔

صرف اسپین میں 76 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جب کہ مختلف مقامات پر چھاپوں میں 5,000 جعلی کریڈٹ کارڈ، چرائے گئے ایک لاکھ 20ہزار نمبر اور ان کو حاصل کرنے کے لیے استعمال ہونے والی 30 مشینیں برآمد کی گئی ہیں۔ساتھ ہی جعلی کارڈ بنانے کے لیے قائم کردہ چھ لباریٹریوں کو بھی ختم کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس بین الاقوامی آپریشن کے دوران زیادہ تر چھاپے رومانیا، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ اور امریکہ میں مارے گئے جب کہ بیشتر گرفتاریاں آسٹریلیا، سویڈن، یونان، فن لینڈ اور ہنگری میں عمل میں آئیں۔

مشتبہ افراد پر مسلح ڈاکے مارنے، بلیک میلنگ، جنسی استحصال اور رقوم کی خرد برد میں ملوث ہونے کا بھی شبہ ہے۔

XS
SM
MD
LG