رسائی کے لنکس

بھارت نے بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سےہرا کر سیریز جیت لی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بدھ کو بھارت نے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو دس وکٹوں سے ہرا کر‘ آئیڈیا کپ ’ حاصل کر لیا۔

ڈھاکہ کے شیرِ بنگلہ اسٹیدیم میں چوتھے دن کے کھیل میں لنچ کے فوری بعد میچ ختم ہوا۔ چٹاگانگ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے میزبان ٹیم کو 113 رنز سے شکست دی تھی۔

حالانکہ بنگلہ دیشی بلے بازوں نے منگل کے دن اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے صرف تین وکٹ کے نقصان پر 228 رنز بنائے تھے تاہم تیسرے دن کے کھیل کے اختتام سے ذرا قبل تمیم اقبال اور جنید صدیق کے آٴوٹ ہو جانے کے بعد میزبان ٹیم کمزور پڑ گئی۔

بدھ کی صبح سے لنچ کے وقفے تک بنگلہ دیش نے مزید84 رنز کا اضافہ کیا، جب کہ اُس کے تمام کھلاڑی آٴوٹ ہو گئے۔ بنگلہ دیش کی اننگز 312 رنز پر سمٹ کر رہ گئی۔ بھارتی ٹیم نے پہلی اننگز میں 544 رنز کا بڑا سکور بنا لیا تھا جبکہ بنگلہ دیش کے دونوں اننگز کا مجموعی سکور 545 رنز تھا۔ بھارت کو میچ جیتنے کے لیے محض دو رنز کی ضرورت تھی جو اس نے آسانی سے بائی کے ذریعے بنالیے۔

کھیل کی خاص بات بھارتی بوٴلر ظہیر خان کی طرف سے چارکھلاڑیوں کو آوٴٹ کرنا تھی۔ اِس طرح ظہیر نے دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کے سات وکٹ حاصل کیے۔ پہلی اننگز میں انہیں تین وکٹ ملے تھے۔ اس طرح، ظہیر بھارتی ٹیم کے چوتھے ایسے بولر بن گئے ہیں جنہوں نے ایک ٹیسٹ کے دوران 10 وکٹ حاصل کیں۔

ظہیر خان کی بہترین کارکردگی کی بنا پر اُنہیں ‘ مین آف دی میچ’ اور‘ مین آف دی سیریز’ کے اعزازسے نوازا گیا۔

XS
SM
MD
LG