رسائی کے لنکس

سڈنی ٹیسٹ میں انگلینڈ فتح کے قریب


سڈنی ٹیسٹ میں انگلینڈ فتح کے قریب
سڈنی ٹیسٹ میں انگلینڈ فتح کے قریب

سڈنی کرکٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم جمعرات کو میچ کے چوتھے روز پہلی اننگز میں 644 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی اور جواب میں آسٹریلیا نے کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے ہیں ۔

ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے ابھی مزید 151 رنزد رکار ہیں اور اُس کی تین وکٹیں باقی ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹرکُک نے 189،ایین بیل نے 115 اور میٹ پرائر نے 118 رنز بنائے۔

آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 280 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو-ایک سے برتری حاصل ہے۔


XS
SM
MD
LG