رسائی کے لنکس

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو ہرا کر سیریز جیت لی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان نے 2013ء کے بعد یہ پہلی ون ڈے سیریز جیتی ہے جو اظہر علی کی کپتانی میں قومی ٹیم کی پہلی فتح بھی ہے۔

لاہور میں ہونے والے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی ہے۔

جمعے کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 269 رنز کا ہدف دیا تھا جسے قومی ٹیم نے 48 ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی اننگز کی خاص بات کپتان اظہر علی کی سینچری رہی جنہوں نے 102 رنز بنائے۔ حارث سہیل نے 52 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ اسد شفیق 39 اور شعیب ملک 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

زمبابوے کی جانب سے گریم کریمر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے سینچری اسکور کی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ چیبابھا 99 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ مہمان ٹیم کا کوئی اور بلےباز قابلِ ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض او ریاسر شاہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ انور علی، محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے 2013ء کے بعد یہ پہلی ون ڈے سیریز جیتی ہے جو اظہر علی کی کپتانی میں قومی ٹیم کی پہلی فتح بھی ہے۔

ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 41 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG