رسائی کے لنکس

ایشز سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان


کپتان کلارک پریس کانفرنس کر رہے ہیں
کپتان کلارک پریس کانفرنس کر رہے ہیں

وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن اس دورے میں ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے جب کہ عثمان خواجہ ایک بار پھر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے برطانیہ میں ہونے والی ایشز سیریز کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

بدھ کو قومی سلیکٹر جان انورائٹی اور کپتان مائیکل کلارک نے سڈنی میں ایک پریس کانفرنس میں کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔

وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن اس دورے میں ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے جب کہ عثمان خواجہ ایک بار پھر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اسٹیون اسمتھ، ہاویئر ڈوہرٹی، گلن میکسویل اور موسیس ہنیریکیوس ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ دس جولائی کو نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG