رسائی کے لنکس

ڈمبولا میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جمعے کو سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 312 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو جیتنے کے لیے ایک مشکل ہدف دیا ہے۔

سری لنکن بلے باز دلشان شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چھکے اور 11چوکوں کی مدد سے 71رنز بناکر شکیب الحسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ تھرنگا 54 اور سنگاکارا 52 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے شفیع الاسلام نے دو، شکیب الحسن اور محموداللہ نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی

سری لنکا کی ٹیم نے اس سے قبل اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 16 رنز سے شکست دی تھی جب کہ بنگلہ دیش اپنا پہلا میچ بھارت سے ہار چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG