رسائی کے لنکس

سڈنی میں کھیلے جانے والے چھٹے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دو وکٹوں سے ہرا دیااور سات میچوں کی سریز میں اسے پانچ ایک سے برتری حاصل ہوگئی ہے۔

بدھ کو ٹاس جیت کر انگلینڈنے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 333رنز بنائے۔ ٹراٹ 137رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بلے باز رہے۔انھیں مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔

آسٹریلیا نے یہ مشکل ہدف پچاسویں اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کلارک نے سب سے زیادہ انفرادی اسکوریعنی 82رنز بنائے۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG