رسائی کے لنکس

چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کی 21رنز سے فتح


چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کی 21رنز سے فتح
چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کی 21رنز سے فتح

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو21رنزسے ہرا دیا ہے۔

بدھ کو انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 299رنز بنائے۔ٹراٹ سب سے نمایاں بلے باز رہے جنہوں نے 102رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے ہسی نے چار، اسمتھ نے تین اور برٹ لی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا جیت کے لیے 300رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 278رنز بنا سکا۔ واٹسن 64رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ باقی بلے باز کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

سات ایک روزہ میچوں میں آسٹریلیا نے تین میچ جیت رکھے ہیں۔ سیریز کا پانچواں میچ30جنوری کو برسبن میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG