رسائی کے لنکس

چوتھے ون ڈے پاکستان کی 135 رنز سے شکست

  • ب

(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

پرتھ میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میںآ سٹریلیا نے پاکستان کو 135 رنز سے شکست دے دی۔ میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے ہیں جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 38 ویں اوور میں 142 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کی طرف سے مائیک ہسی 67 رنز بنا کرسب سے نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی طرف سے محمد آصف نے تین، سعید اجمل نے دو جب کہ شاہد آفریدی اور رانا نوید نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی طرف سے عمر اکمل کامیاب بلے باز ثابت ہوئے وہ 38 اسکور پر آؤٹ ہوئے جب کہ مہمان ٹیم کے سات کھلاڑی” Double Figure“ یعنی 10 رنز سے بھی کم کے انفرادی سکورسے آگے نہ بڑھ سکے۔ آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کی یہ مسلسل چوتھی شکست تھی۔

XS
SM
MD
LG