رسائی کے لنکس

انگلینڈ کی برتری346 رنز


انگلینڈ کی برتری346 رنز
انگلینڈ کی برتری346 رنز

آسٹریلیا کے خلاف ملبورن میں کھیلے جانے والے چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر444 رنز بنا لیے ہیں۔

مہمان ٹیم کی طرف سے ٹراٹ 141 اور پرائیر75 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 346 رنزکی برتری حاصل ہوچکی ہے اور ابھی اُس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔ آسٹریلیو باؤلروں سڈل نے تین اور جونسن نے دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلوی ٹیم اتوار کو میچ کے پہلے روزاپنی پہلی اننگز میں صرف 98 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ انگلینڈ کی طرف سے اینڈریسن اور ٹریملٹ نے چار،چار اوربریسنن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہوگیا تھا۔ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ایک اننگز اور 71 رنز سے فتح حاصل کی تھی جب کہ تیسرا میچ آسٹریلیا نے267 رنزسے جیتا تھا۔

XS
SM
MD
LG