رسائی کے لنکس

فواد احمد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم میں شامل


آسٹریلوی کرکٹ ٹیم (فائل فوٹو)

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم (فائل فوٹو)

فواد احمد آسٹریلیا میں پناہ گزین کے طور پر رہ رہے تھے جنہیں حال ہی میں شہریت دی گئی۔ وہ آسٹریلیا کی اے ٹیم کی طرف سے زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے خلاف کھیل چکے ہیں۔

پاکستان میں پیدا ہونے والے کرکٹر فواد احمد کو آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے اور یوں وہ اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیرئیر کا آغاز کریں گے۔

31 سالہ اسپن باؤلر آسٹریلیا کی ٹیم اے کے ساتھ زمبابولے اور جنوبی افریقہ کے دورے پر اپنی کارکردگی سے سلیکٹرز کو متاثر کر چکے ہیں۔

فواد احمد بطور پناہ گزین آسٹریلیا میں رہ رہے تھے تاہم گزشتہ ماہ قانون میں تبدیلی کے بعد انہیں وہاں کی شہریت دے دی گئی۔

چیف سلیکٹر جان اینووریٹی کہتے ہیں کہ’’فواد احمد ایک بالغ نظر اور بہت اچھا لیگ اسپنر ہے اور سلیکٹرز دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی مقابلوں میں کیسی کارکردگی دکھاتا ہے۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ بہتر کارکردگی پر انہیں انگلستان کے خلاف ایشز ٹیسٹ سیریز کے لیے بھی ٹیم ما شامل کیا جاسکتا ہے۔ آئندہ ایشز سیریز نومبر میں آسٹریلیا میں ہورہی ہے۔

چیف سلیکٹر نے بتایا کہ فواد احمد ہاویئر ڈورتھی کی جگہ ٹیم میں شامل کئے گئے جو کہ ان کے بقول اس فیصلے سے مایوس ہوں گے مگر ہاویئر اکتوبر میں ہونے والے بھارت کے دورے کے لیے ’’مضبوط امیدوار‘‘ ہوں گے۔
XS
SM
MD
LG