رسائی کے لنکس

سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی گرفت مضبوط


U.S. President Barack Obama and Vice President Joe Biden (R) applaud Defense Secretary Chuck Hagel after the president announced Hagel's resignaton at the White House in Washington, Nov. 24, 2014.
U.S. President Barack Obama and Vice President Joe Biden (R) applaud Defense Secretary Chuck Hagel after the president announced Hagel's resignaton at the White House in Washington, Nov. 24, 2014.

آسٹریلیا نے سڈنی میں بھارت کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بدھ کو کھیل ختم ہونے تک چار وکٹوں کے نقصان پر 482 رنز بناکر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔ مہمان ٹیم میچ کےپہلے روز191 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

آسٹریلیا کو 291 رنز کی سبقت حاصل ہوچکی ہے جبکہ اُس کی چھ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

30 سالہ کلارک 251 رنزکے ساتھ ابھی وکٹ پر موجود ہیں جو ٹیسٹ میچوں میں اُن کی پہلی ڈبل سنچری ہے اور سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کسی بھی آسٹریلوی بلے باز کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور بھی ہے۔ ٹیسٹ میچوں میں یہ اُن کی اٹھارویں سنچری ہے۔ اُن کے ساتھ مائیکل ہسی 55 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

سابق کپتان رکی پونٹنگ 134 رنز بنا کرچائے کے وقفے سے کچھ دیر پہلے آؤٹ ہوئے جو دوسال کے عرصے میں اُن کی پہلی سنچری ہے۔ آخری مرتبہ اُنھوں نے جنوری 2010 میں پاکستان کے خلاف ہوبارٹ میں سنچری بنائی تھی۔

منگل کو جب آسٹریلیا نے بھارت کو 191 رنز پرآؤٹ کرنے کے بعد اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو صرف 37 رنز پر اُس کے تین ابتدائی بلے باز آؤٹ ہوچکے تھے اور تینوں وکٹیں بھارتی فاسٹ باؤلر ظہیر خان نے حاصل کیں۔

لیکن بدھ کے روز کپتان مائیکل کلارک کی شاندار ڈبل سنچری اور دوسال کے عرصے میں سابق کپتان رکی پونٹنگ کی پہلی سنچری نے میچ کا پانسہ یقینی طر پر آسٹریلیا کے حق میں پلٹ دیا ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 288 کی شراکت بھی سڈنی میں بھارت کے خلاف آسٹریلیا کا نیا ریکارڈ ہے۔

چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا ملبورن میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ بھارت 122 رنز سے ہارگیا تھا۔

بھارت نے آسٹریلیا میں کبھی کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی ہے۔

XS
SM
MD
LG