رسائی کے لنکس

آسٹریلیا بمقابلہ بھارت تیسرا ٹیسٹ


آسٹریلیا بمقابلہ بھارت تیسرا ٹیسٹ
آسٹریلیا بمقابلہ بھارت تیسرا ٹیسٹ

پرتھ میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف بھارت کی ٹیم ایک بار پھر شدید مشکلات سے دوچار نظر آرہی ہے۔

ہفتہ کو میچ کے دوسرے روز مہمان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 88 رنز پر اپنی چار قیمتی وکٹیں گنوا چکی ہے۔ گمبھیر 14، سہواگ 10، ٹنڈولکر 8 اور لکشمن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 369 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔

میزبان ٹیم کے ڈیوڈ وارنر نے بیس چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے شاندار 180 رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے یاددو نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جو اپنی پہلی اننگز میں صرف 161 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو، صفر سے برتری حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG