رسائی کے لنکس

بھارت کے خلاف سیریز میں آسٹریلیا کا کلین سویپ


بھارت کے خلاف سیریز میں آسٹریلیا کا کلین سویپ
بھارت کے خلاف سیریز میں آسٹریلیا کا کلین سویپ

آسٹریلیا نے بھارت کو چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 298 رنز سے شکست دے کر سیریز چار، صفر سے جیت لی۔

ایڈلیڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بھی میزبان ٹیم نے بھارت کی ایک نہ چلنے دی اور شروع ہی سے اس کا پلڑا بھاری رہا۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 604 رنز سات کھلاڑی آؤٹ پر پہلی اننگز ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ رکی پونٹنگ اور کپتان مائیکل کلارک نے ڈبل سینچریاں اسکور کیں اور بالترتیب 221 اور 210 رنز بنائے۔

جواب میں بھارت کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 272 رنز بنا سکی۔ ویرات کولی واحد بلے باز رہے جنہوں نے قابل ذکر 116 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز بھی 167 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر ختم کردی اور بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 500 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 201 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سچن ٹنڈولکر اس سیریز میں بھی اپنی سینچریوں کی سینچری مکمل نہ کرسکے۔

آسٹریلیا کے سڈل کو مین آف دی میچ اور کپتان مائیکل کلارک سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

XS
SM
MD
LG