رسائی کے لنکس

پاکستان نے آسٹریلیا کو 11 رنز سے ہرا دیا

  • ب

پاکستان نے آسٹریلیا کو 11 رنز سے ہرا دیا

پاکستان نے آسٹریلیا کو 11 رنز سے ہرا دیا

انگلینڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 11رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز دو،صفر سے جیت لی۔ اس سے قبل پیر کو کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 23 رنز سے ہرا دیا تھا۔

پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی بلے باز شاہ زیب الحسن بغیر کوئی رن بنائے پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہوگئے تاہم سلمان بٹ اور کامران اکمل نےٹیم کو تیز کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو اسکور کو بہتر کیا۔ پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 162 رنز بنائے اور اس کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی ٹیم 163 رنز کے تعاقب میں صرف 151 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے تین ،شاہدآفریدی نے دو،شعیب اختر،عمر گل اور سعید اجمل نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد عامر مین آف دی میچ قرار پائے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچ ابھی ہونا باقی ہیں جب کہ قومی ٹیم دورہ انگلینڈ کے دوران انگلینڈ کے ساتھ دوٹوئنٹی ٹوئنٹی،پانچ ایک روزہ اور چار ٹیسٹ میچ بھی کھیلے گی۔

XS
SM
MD
LG