رسائی کے لنکس

یونس خان اور آفریدی کی ٹیم میں واپسی، یوسف ٹونٹی 20ٹیم سے باہر


پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں اور ٹونٹی20 سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جِس میں یونس خان اور شاہد آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جب کہ محمد یوسف کو ٹی-20 کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

سابق کپتان یونس خان محمد یوسف کی زیرِ قیادت ایک روزہ میچوں کی سیریز میں حصہ لیں گے، جب کہ شاہد آفریدی ٹونٹی20میچوں کی سیریز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اُدھر آسٹریلیا کے وزیرِ خارجہ سٹیون سمتھ نے کہا ہے کہ بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو دی گئی دھمکی کو اُن کی حکومت سنجیدگی کے ساتھ لے رہی ہے۔

خیال رہے کہ شیو سینا نے دھمکی دی ہے کہ جب تک آسٹریلیا میں بھارتی شہریوں پر حملے بند نہیں کیے جاتے اُس وقت تک آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بھارتی صوبہ مہاراشٹر میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اِس بارے میں آسٹریلوی حزب اختلاف کے راہنما ٹونی ایبٹ نے کہا ہے کہ شیو سینا کی دھمکی کے تناظر میں آسٹریلین کھلاڑیوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اِس سال مارچ میں بھارت میں ہونے والے آئی پی ایل مقابلوں میں شرکت سے انکار کر دیں۔

XS
SM
MD
LG