رسائی کے لنکس

پاکستان ٹی 20میچ میں جمعےکو آسٹریلیا کے مقابل


پاکستان ٹی 20میچ میں جمعےکو آسٹریلیا کے مقابل
پاکستان ٹی 20میچ میں جمعےکو آسٹریلیا کے مقابل

پاکستان آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا واحد ٹی 20میچ جمعے کو کھیلا جارہا ہے جِس میں شعیب ملک پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

خیال رہےکہ اِس میچ میں پاکستان کی ٹیم زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں پر انحصار کرے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹی20ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی پر بال ٹیمپرنگ کے جرم میں دو میچوں کی پابندی عائد کردی گئی ہے جِس کی وجہ سے وہ پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20میچ میں پاکستان ٹیم کے کیا امکانات ہیں اِس بارے میں سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی کے نہ کھیلنے کا ضرور فرق پڑے گا۔ تاہم، نوجوان کھلاڑیوں سے اچھے کھیل کی امیدہے۔

XS
SM
MD
LG