رسائی کے لنکس

تین ملکی ٹورنامنٹ، آسٹریلیا نے سری لنکا کو ہرا دیا


تین ملکی ٹورنامنٹ، آسٹریلیا نے سری لنکا کو ہرا دیا

تین ملکی ٹورنامنٹ، آسٹریلیا نے سری لنکا کو ہرا دیا

تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پرتھ میں ہونے والے میچ میں جمعہ کو آسٹریلیا نے سری لنکا کو پانچ رنز سے ہرا دیا۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جو پچاسویں اوورز میں 231 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان مائیکل کلارک 57 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

سری لنکا کی طرف سے ملنگا، کلاسیکرا، میتھیوز، پراساد، سینانایک نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا کی ٹیم 232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 226 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ میتھیوز 64 رنز بنا کر قابل ذکر بلے باز رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے سٹارک، کرسٹین، ڈورتھی نے دو، دو جب کہ ہیرس، میک کے اور کلارک نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مائیکل کلارک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG