رسائی کے لنکس

سری لنکا نے آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے ہرادیا


کلاسیکرا وکٹ حاصل کرنے کے بعد جوشیلے انداز میں
کلاسیکرا وکٹ حاصل کرنے کے بعد جوشیلے انداز میں

سری لنکا کی جانب سے کلاسیکارا پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

آسٹریلیا کے شہر برسبین میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں سری لنکا نے میزبان ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دو، ایک سے برتری حاصل کرلی۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا اور پوری ٹیم صرف 74 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو گئی۔

کوئی بھی بلے باز سری لنکن باؤلروں کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا۔

سری لنکا کو 75 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

سری لنکا کی جانب سے کلاسیکارا پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ 20 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG