رسائی کے لنکس

آسٹریلیا کا ایشز سیریز میں ’وائٹ واش‘


روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والی ایشز سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم بری طرح ناکام رہی۔

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پانچویں کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 281 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز میں حریف کو وائٹ واش کردیا۔

سڈنی میں کھیلے گئے میچ کے تیسرے دن اتوار کو انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ نے سیریز کے آخری میچ میں ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی جس نے اپنی پہلی اننگز میں 326 رنز بنائے۔ اسمتھ 115 اور ہیڈن 75 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

جواب میں انگلینڈ اپنی پہلی اننگز میں صرف 155 رنز بنا سکا۔ میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں 276 بنا کر انگلینڈ کو 447 رنز کا ہدف دیا جسے حاصل کرنے میں وہ ناکام رہا۔

آسٹریلیا کی طرف سے ہیرس نے مجموعی طور پر اس میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جب کہ جانسن اس میچ میں تو چھ وکٹیں حاصل کرسکے لیکن انھیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

انگلینڈ کی طرف اسٹوکس آٹھ وکٹوں کے ساتھ نمایاں باؤلر رہے۔

روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والی ایشز سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم پوری ٹیسٹ سیریز میں بری طرح ناکام رہی۔

آسٹریلیا نے پہلا ٹیسٹ 381 رنز اور دوسرا 218 رنز کے بڑے فرق سے جیتا جب کہ تیسرے میچ میں اسے 150 رنز سے کامیابی حاصل ہوئی اور چوتھا میچ آٹھ وکٹوں سے اس کے نام رہا۔
XS
SM
MD
LG