رسائی کے لنکس

پاکستان کے خلاف سیریز: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اعلان


پاکستان کے خلاف سیریز: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اعلان

پاکستان کے خلاف سیریز: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اعلان

پاکستان کے خلاف آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والی محدود اوورز کی سیریز کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

جمعہ کو 'بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ' کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلامیہ کے مطابق سابق کپتان محمد اشرافل کو ڈراپ کرکے ان کی جگہ آل راؤنڈر فرہاد رضا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

نائب کپتان محمد اللہ کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جو طبی وجوہات کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ سیریز سے سے باہر ہوگئے تھے۔

پاکستانی ٹیم ہفتے کو بنگلہ دیش پہنچے گی جہاں دونوں ملکوں کے مابین 29 نومبر کو دورے کا واحد ٹی20 میچ کھیلا جائے گا۔ دورے کے دوران دونوں ٹیمیں تین ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز بھی کھیلیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی دورہ بنگلہ دیش کے لیے ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیموں کا اعلان کیا جاچکا ہے جس میں سری لنکا کےخلاف متحدہ عرب امارات میں منعقدہ حالیہ سیریز جیتنے والی ٹیم کا 'وننگ کمبی نیشن' برقرار رکھا گیا ہے۔

جمعہ کو اعلان کی گئی بنگلہ دیش کی ٹیم میں مشفق الرحیم (کپتان)، محمداللہ، تمیم اقبال، امراء القیس، شکیب الحسن، الوک کپالی، نعیم اسلام، ناصر حسین، عبدالرزاق، نظم الحسین، شفیع الاسلام، روبیل حسین، الیاس سنی، فرہاد رضا اور شہریار نفیس شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG