رسائی کے لنکس

عالمی کپ: گمنام جوئے باز کی 82 ہزار پاؤنڈ کی رقم


عالمی کپ: گمنام جوئے باز کی 82 ہزار پاؤنڈ کی رقم

عالمی کپ: گمنام جوئے باز کی 82 ہزار پاؤنڈ کی رقم

عالمی کپ: گمنام جوئے باز کی 82 ہزار پاؤنڈ کی رقم

عالمی کپ: گمنام جوئے باز کی 82 ہزار پاؤنڈ کی رقم

عالمی کرکٹ کپ بھارت کے جیتنے پر ایک گمنام جوئے باز نے لندن کی ایک سٹے باز کمپنی سے 82 ہزار پاؤنڈ کی شرط لگائی ہے، جو ایک روزہ میچوں میں داؤ پر لگائی گئی بڑی رقوم میں سے ہے۔

معاون میزبان بھارت کی کرکٹ ٹیم کو اس دسویں ورلڈ کپ میں فیورٹ قرار دیا جارہا ہے اور اگر وہ عالمی چیمئپین بننے کا اعزا ز حاصل کرلیتی ہے تو شرط لگانے والے گمنام شخص کو دو لاکھ چھیالیس ہزار پاؤنڈ ملیں گے۔

برطانوی خبر راساں ادارے رائٹر سے گفتگو کرتے ہوئے لیڈبروکس نامی کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ آغاز میں ہی اتنی بڑی رقم داؤ پر لگنے سے وہ پرشان ہو گئے ہیں کہ بھارت کی جیت کے حوالے سے اب تک کیے گئے جائزے کہیں درست ثابت نہ ہوجائیں۔

ہفتہ کو عالمی کرکٹ کپ کا آغاز بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے میچ سے ہو رہا ہے۔ چار سال قبل ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد بھارت کی ٹیم ابتدائی مرحلے میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG