رسائی کے لنکس

برمنگھم ٹیسٹ: بھارت کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے 451 رنز درکار


برمنگھم ٹیسٹ: بھارت کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے 451 رنز درکار
برمنگھم ٹیسٹ: بھارت کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے 451 رنز درکار

ایجبسٹن، برمنگھم میں انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر بھارت نے اپنی دوسری اننگ میں 35 رنز بنائے تھے اور اس کا ایک کھلاڑی آوٹ ہوا تھا۔ اوپنر وریندر سہواگ اس اننگز میں بھی پہلی ہی گیند پر بغیر کوئ رنز بنائے آوٹ ہو گئے۔ گوتم گھمبیر 14 اور راہول ڈریوڈ 18 کے انفرادی سکور پر ناٹ آوٹ ہیں۔ بھارت کو اننگ کی شکست سے بچنے کے لیے مزیر 451 رنز کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ 710 رنز سات کھلاڑی آوٹ پر ڈیکلیئرکر دی۔ اوپننگ بلے باز الیسٹرکک صرف چھ رنز کی کمی سے ٹرپل سنچری سکور نہ کر سکے۔ وہ 294 کے سکور پر ایشانت شرما کی گیند پر سرئش رائنا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ ان کی اننگز میں 23 چوکے شامل تھے۔ ان کے آوٹ ہونے کے ساتھ ہی برطانوی کپتان نے اپنی اننگ ڈیکلیر کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس طرح میزبان ٹیم کو بھارت پر 486 رنز کی برتری حاصل رہی ۔ ای این مورگن کی 104 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ انیڈریو سٹراس نے 87، کیون پٹرسن 63 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تھے جبکہ بریسنن 53 کے سکور پر ناٹ آوٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے مشرا تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باولر رہے

کرکٹ پنڈتوں کے بقول بھارت کے بلے بازوں کی فارم کو دیکھتے ہئوے اس ٹیسٹ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس سے نہ صرف وہ سیریزہارہار جائے گی بلکہ ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں بھارت کی ٹیم پہلی پوزیشن سے بھی محروم ہو جائے گی اور دو درجے تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ جائے گی۔ جبکہ فتح کی صورت میں انگلینڈ کی ٹیم تیسرے سے پہلے نمبر پر پہنچ جائے گی۔ بھارت کی ٹیم اس پوری سیریز میں انگلینڈ کے خلاف تین سو یا اس سے زائد رنز نہیں بنا سکی۔ جس کے باعث ٹیم کو بھارت کے سابق کھلاڑیوں اور مبصرین کی تنقید کا سامنا ہے۔

بھارت کی ٹیم اپنے پہلی اننگز میں 224 رنز بنا کر آوٹ ہو گئ۔ کپتان مہندرا سنگھ دھونی77 کے انفرادی سکورکے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ دھونی کی اننگ میں تین چھکے اور دس چوکے شامل تھے۔ سچن ٹندولکر اس میچ میں بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف ایک رن بنا سکے۔ راہول ڈریوڈ نے 22 رنز سکور کیے۔اوپنرگھمبیر 38 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ اور لکشمن نے 30 رنز بنائے ۔ سریش رائنا چار رنز بنا سکے۔ انگلینڈ کی طرف سے کامیاب باولر بریسنین ہیں اور سٹورٹ براڈ نے چار چار اور اینڈرسن نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔

XS
SM
MD
LG