رسائی کے لنکس

مارک باؤچر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر

Zimbabweans wait to cast their vote in Presidential and parliamentary elections in the Southern African Nation in Harare, July, 31, 2013.
Zimbabweans wait to cast their vote in Presidential and parliamentary elections in the Southern African Nation in Harare, July, 31, 2013.

یہ اعلان انھوں نے رواں ہفتے اپنی آنکھ کے آپریشن کے بعد کیا ہے جو کہ انگلینڈ میں سومرسیٹ کاؤنٹی کے ساتھ میچ میں زخمی ہوگئی تھی۔

جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر مارک باؤچر نے منگل کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

یہ اعلان انھوں نے رواں ہفتے اپنی آنکھ کے آپریشن کے بعد کیا ہے جو کہ انگلینڈ میں سومرسیٹ کاؤنٹی کے ساتھ میچ میں زخمی ہوگئی تھی۔

اس میچ کے دوران وکٹ پر لگی بیلز باؤچر کی بائیں آنکھ کی پتلی پر لگی جس سے وہ بری طرح متاثر ہوئی۔

مارک باؤچر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کی ویب سائیٹ پر ایک بیان میں کرتے ہوئے کہا کہ’’مجھے انتہائی دکھ اور تکلیف کے ساتھ اعلان کرنا پڑ رہا ہے۔ اپنی آنکھ پر آنے والے شدید زخم کے باعث میں دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیل سکوں گا۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے کبھی اپنی ریٹائرمنٹ کا اس طرح سے اعلان کرنے کا سوچا بھی نہیں تھا لیکن حالات نے مختلف رخ اختیار کرنے پر مجبور کیا۔

36 سالہ مارک باؤچر نے 147 ٹیسٹ اور 295 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔
XS
SM
MD
LG