رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ کے مکلم کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان


برینڈن مکلم (فائل فوٹو
برینڈن مکلم (فائل فوٹو

2004ء میں نیوزی لینڈ کی طرف سے اپنے ٹیسٹ کریئر کے آغاز کرنے والے مکلم نے گزشتہ سال بھارت کے خلاف ٹرپل سینچری بھی اسکور کر رکھی ہے۔

نیوزی لینڈ کے مایہ ناز کرکٹر برینڈن مکلم نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال کے اوائل میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ان کے کریئر کی آخری سیریز ہو گی۔

منگل کو کرائسٹ چرچ میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران مکلم نے بتایا کہ 20 فروری کو ہیگلی اوول میں ہونے والا ٹیسٹ میچ ان کا 101 اور آخری ٹیسٹ میچ ہوگا۔

"مجھے (نیوزی لینڈ کے لیے) کھیلنے اور قیادت کرنے کا جو موقع ملا میں نے اس سے پیار کیا، لیکن ہر اچھی چیز کو بھی اختتام کو پہنچنا ہوتا ہے اور میں اپنے ملک کے لیے کھیلنے کے خوشگوار تجربے پر ممنون ہوں۔

مکلم نے 99 ٹیسٹ میچوں میں 6879 رنز اسکور کر رکھے ہیں اور کرکٹ کے تینوں فارمیٹ (ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی) کے لیے 2013ء کے نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان چلے آرہے ہیں۔

ان کی جگہ 25 سالہ بلے باز کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے۔

34 سالہ مکلم کا کہنا تھا کہ وہ اپنی سبکدوشی کا اعلان بعد میں کرنا چاہتے تھے لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان کی بابت "وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کی وجہ سے کوئی غلط فہمی پیدا ہو۔"

2004ء میں نیوزی لینڈ کی طرف سے اپنے ٹیسٹ کریئر کے آغاز کرنے والے مکلم نے گزشتہ سال بھارت کے خلاف ٹرپل سینچری بھی اسکور کر رکھی ہے۔

ان کی بلے بازی کے علاوہ قائدانہ صلاحیت کا اعتراف بھی کرکٹ کے حلقوں میں کیا جاتا رہا ہے کیونکہ ان کی قیادت میں پہلی بار نیوزی لینڈ کی ٹیم کرکٹ کے عالمی کپ کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گوکہ وہ اس کی فاتح بننے میں ناکام رہی۔

XS
SM
MD
LG