رسائی کے لنکس

پہلا ٹیسٹ: پاکستان کو فتح کے لیے 490 کا ہدف


فائل فوٹو

میزبان ٹیم نے فالو آن لینے کی بجائے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 202 بناتے ہوئے اننگز ڈکلیئر کر دی۔

آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو فتح کے لیے 490 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ہفتہ کو برسبین میں کھیلے جا رہے میچ کے تیسرے دن مہمان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 202 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کردی۔ اسے مہمان ٹیم پر 489 رنز کی برتری حاصل تھی۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 97 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا دوبارہ آغاز لیکن اس میں محض 45 رنز کا اضافہ ہی کر سکا اور پوری ٹیم 142 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد 59 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہونے کے علاوہ اپنی ٹیم کے نمایاں بلے باز رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے اسٹارک، ہیزل ووڈ اور برڈ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

میزبان ٹیم نے فالو آن لینے کی بجائے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور 287 رنز کی برتری کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کے ساتھ میدان میں اتری۔

لیکن اسے ابتدا ہی میں اس وقت نقصان سے دوچار ہونا پڑا جب محمد عامر کی گیند پر وارنر صرف 12 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ دوسری وکٹ رینشا کی گری جنہیں راحت علی نے آؤٹ کیا۔

عثمان خواجہ اور اسمتھ نے پاکستانی باؤلروں کو اس پیش قدمی کو پراعتماد انداز میں روکا اور بالترتیب 74 اور 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

گلابی گیند سے کھیلے جا رہے اس شبانہ روزینہ (ڈے اینڈ نائٹ) میچ میں آسٹریلیا کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی میڈنسن تھے جنہوں نے چار رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی طرف سے راحت علی نے دو، محمد عامر، وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

تیسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز بنا لیے تھے۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سمیع اسلم نے 15 اور بابر اعظم نے 14 رنز اسکور کیے۔

کریز پر اظہر علی 41 رنز کے ساتھ موجود تھے جب کہ یونس خان نے تاحال کوئی اسکور نہیں بنایا تھا۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 429 رنز اسکور کیے تھے۔

XS
SM
MD
LG