رسائی کے لنکس

ڈوپ ٹیسٹ مثبت، پاکستانی اسپنر چیمپیئنز لیگ سے باہر


پاکستانی اسپنر عبدالرحمان (فائل فوٹو)
پاکستانی اسپنر عبدالرحمان (فائل فوٹو)

عبدالرحمن پاکستان کی مقامی کرکٹ ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کا بھی حصہ ہیں جس نے آئندہ ماہ جنوبی افریقہ میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی چیمپیئنز لیگ میں شرکت کرنا ہے۔

پاکستانی اسپن باؤلر عبدالرحمان کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے آئندہ ہفتے ہونے والے ٹی ٹونٹی چیمپیئنز لیگ ٹورنامنٹ میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔

عبدالرحمان کا یہ ٹیسٹ انگلینڈ میں ہوا جہاں وہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے گئے تھے۔

پاکستانی کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی کرکٹ بورڈ نے عبدالرحمان کے ٹیسٹ کے مثبت ہونے کی اطلاع پاکستانی بورڈ کو کردی ہے۔

عبدالرحمن پاکستان کی مقامی کرکٹ ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کا بھی حصہ ہیں جس نے آئندہ ماہ جنوبی افریقہ میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی چیمپیئنز لیگ میں شرکت کرنا ہے۔

بورڈ حکام کے مطابق مزید تفصیلات ملنے کے بعد اس ضمن میں کرکٹ کے بین الاقوامی قوانین کے مطابق کھلاڑی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

32 سالہ عبدالرحمان پاکستان کی قومی ٹیم کی طرف سے 17 ٹیسٹ اور 25 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں شرکت کرچکے ہیں۔

کارکردگی میں اضافے کے لیے اکثر کھلاڑی ممنوعہ ادویات یا غذائی اشیاء کا استعمال کرتے ہیں۔

گزشتہ سال کرکٹ کے عالمی کپ میں سری لنکا کے بلے باز تھرنگا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر انھیں تین ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعدازاں انھوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے اپنے زخم کے علاج کے لیے جڑی بوٹی کا استعمال کیا تھا اور انھیں معلوم نہ تھا کہ اس میں ممنوعہ اجزاء بھی شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG