رسائی کے لنکس

ایشز سیریز: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

انگلینڈ کے اسٹیون فن نے مجموعی طور پر اس میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں اور انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

انگلینڈ نے ایشز سیریز کے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دو، ایک سے برتری حاصل کر لی ہے۔

برمنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کی طرف سے دیا گیا 121 رنز کا ہدف میزبان ٹیم نے باآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں صرف 136 رنز بنائے تھے۔ اس اننگز میں روجرز 55 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ باقی کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 281 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ روٹ 63، معین علی 59 اور بیل 53 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

دوسری اننگز میں بھی آسٹریلیا کی ٹیم کے صرف تین بلے باز ہی حریف باؤلروں کا جم کر مقابلہ کر سکے اور اسکور کو 265 رنز تک پہنچایا۔ وارنر 77، نیویل 59 اور اسٹارک 58 رنز کے ساتھ اہم بلے باز ثابت ہوئے۔

انگلینڈ کے اسٹیون فن نے مجموعی طور پر اس میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں اور انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کارڈف میں کھیلا گیا تھا جس میں انگلینڈ نے 169 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جب کہ لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے میں آسٹریلیا کو 405 رنز سے شکست دی تھی۔

سیریز کا چوتھا میچ چھ اگست کو نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG