رسائی کے لنکس

ایشز سیریز میں انگلینڈ کی فتح


ایشز سیریز میں انگلینڈ کی فتح

ایشز سیریز میں انگلینڈ کی فتح


سڈنی میں کھیلے جانے والے پانچویں اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 83 رنز سے شکست دے کر سیریز تین ایک سے جیت لی ہے۔

میچ کے آخری روز آسٹریلیا نے اپنی دوسر ی اننگز213 رنز سات کھلاڑی آوٴٹ پر شروع کی لیکن میزبان ٹیم کی عمدہ باؤلنگ کے باعث آسڑیلیا کی پوری ٹیم 281رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔

سڈنی کرکٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم جمعرات کو میچ کے چوتھے روز پہلی اننگز میں 644 رنز بنا کرآوٴٹ ہوگئی ۔

انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹرکْک نے 189، ایین بیل نے 115 اور میٹ پرائر نے 118 رنز بنائے۔ پہلی اننگز میں سب سے زیادہ سکور بنانے والے انگلینڈ کے بلے باز السٹیر کک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 280 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی تھی۔ پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ نے تین جب کہ میزبان ٹیم آسڑیلیا نے ایک میچ جیتا جب کہ ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہو گیا تھا۔


XS
SM
MD
LG