رسائی کے لنکس

انگلینڈ: کک ون ڈے، براڈ ٹی20 ٹیم کے کپتان مقرر


انگلینڈ: کک ون ڈے، براڈ ٹی20 ٹیم کے کپتان مقرر
انگلینڈ: کک ون ڈے، براڈ ٹی20 ٹیم کے کپتان مقرر

انگلش کرکٹ بورڈ نے اینڈریو اسٹراس کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ایلسٹر کک کو ون ڈے ٹیم جبکہ اسٹوورٹ براڈ کو ٹوئنٹی 20 اسکواڈ کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

اینڈریو اسٹراس نے ون ڈے کرکٹ فارمیٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کی وجہ اپنی تمام تر توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر مرکوز کرنا بتائی ہے۔ اسٹراس بدستور انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کرتے رہینگے۔

ان تقرریوں کے بعد انگلش ٹیم دنیائے کرکٹ کی وہ پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کیلیے علیحدہ علیحدہ کپتان مقرر کیے ہیں۔

تاہم ابتدائی بلے باز کی حیثیت سے کھیلنے والے 26 سالہ ایلسٹر کک کی ایک روزہ ٹیم کے کپتان کے طور پر نامزدگی کو کرکٹ کے حلقوں میں خاصی حیرت سے دیکھا جارہا ہے کیونکہ انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے کک کو کافی عرصے سے نظر انداز کیا جارہا تھا۔

کک نے گزشتہ ڈھائی برسوں کے دوران انگلینڈ کی طرف سے صرف 3 ایک روزہ میچز کھیلے ہیں جبکہ انہیں رواں برس ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کیلیے بھی انگلش ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

24 سالہ آل رائونڈر اسٹوورٹ براڈ انگلینڈ کی ٹوئنٹی 20 ٹیم کے نئے کپتان کی حیثیت سے پال کولنگ ووڈ کی جگہ سنبھالیں گے جن کی قیادت میں انگلینڈ نے گزشتہ ٹی20 کپ جیتا تھا جو کسی بھی عالمی کرکٹ ایونٹ میں انگلینڈ کی اب تک کی واحد کامیابی ہے۔

XS
SM
MD
LG