رسائی کے لنکس

دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو دس وکٹوں سے ہرا دیا


کیون
کیون

کیون پیٹرسن کو ان کی شاندار186رنز پر مین آف دا میچ کا ایواڈ دیا گیا ۔ یہ ان کی بھارت کے خلاف چھٹی جبکہ ٹیسٹ کیریر کی بائیسویں ٹیسٹ سینچری ہے

ممبئی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

کیون پیٹرسن کو ان کی شاندار186رنز پر ’مین آف دا میچ‘ کا ایواڈ دیا گیا۔ یہ ان کی بھارت کے خلاف چھٹی جبکہ ٹیسٹ کیریر کی بائیسویں ٹیسٹ سینچری ہے۔ بھارت کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 142 رنزبنا کر انگلینڈ کو صرف 57 رنز کا ہدف دے سکی ۔یہ ہدف انگلینڈ نے بغیر کسی نقصاان کے پورا کر لیا۔ انگلینڈ کے کپتان کک نے 18 اور کومپٹن نے 30 رنز بنائے ۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے آغاز پر بھارت 117 رنز کے ساتھ 31 رنز کی برتری پر کھیل رہا تھا اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔

کریز پر ہربھجن سنگھ اور گھمبیر موجود تھے مگر انگلینڈ کی اسپینرز نے بھارت کے کھلاڑیوں پر دباؤ برقرار رکھا، مجموعی اسکور میں صرف ایک رنز کے اضافے پر سوان نے ہر بھجن سنگھ کو آؤٹ کر دیا ۔مونٹی پانیسر نے ظہیر خان کو اور سوان نے گھمبیر کو واپس پویلین بھیج دیا۔ گھمبیر دوسری اننگز میں 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔


مونٹی اور سوان کی باؤلنگ کا شکار بننے والے بھارتی کھلاڑی اننگز بچانے میں بری طرح ناکام رہے ۔پانیسر نے 11 وکٹیں 210 رنز کے عوض حاصل کیں اور میچ کے دوسرے ہیرورہے۔

پہلی اننگز میں سینچری135 بنانے والے چتیشور صرف چھ رنز بنا سکے اسی طرح سچن ٹنڈولکر بھی اپنے ہوم گراؤنڈ پر آٹھ رنز کا ہی اضافہ کر سکے ۔ویراٹ کوہلی سات،یوراج سنگھ آٹھ،اور کپتان مہندر سنگھ دھونی چھ رنز پر ہی کریز چھوڑ گئے۔

جمعے کے روز شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے بھارت نے ٹاس جیت کراور بلے بازی کا فیصلہ کیا ، جس کا اختتام 327 رنز پر ہوا اس کے جواب میں انگلینڈ کی طرف سے جارحانہ بلے بازی کی گئی اور کپتان الیسٹر کک اور پیٹرسن دونوں نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے سینچریاں بنایئں ۔ پیٹرسن نے 186 رنز جبکہ کک نے 122 قیمتی رنز بنائے، جو کہ ان کی بھی بائیسویں ٹیسٹ سینچری ہے انگلینڈ کی طرف سے اننگز کا خاتمہ 413 رنز پر کیا گیا۔

بھارت نےدوسری اننگزمیں 86 رنز کا ہدف پورا کرتے ہوئے 142رنز بنائےاور انگلینڈ کو جیتنےکے لیے 57 رنز کا ہدف دیا جسے بٖغیر کسی نقصاان کے چوتھے روزپیر کی صبح انگلینڈ نے پورا کر دیا۔

تیسرا ٹیسٹ میچ کولکتہ میں کھیلا جائے گا ۔ یاد رہے کہ پہلا ٹیسٹ میچ بھارت بمقابلہ انگلینڈ میں بھارت کو نو وکٹوں سے فتح حاصل ہوئی تھی ۔
XS
SM
MD
LG